اسلام آباد:(آئی این پی)وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر اسلام آباد میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی لگاتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ایسی تقریبات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔