خبرنامہ پاکستان

وزیر داخلہ نے شہباز تاثیر کی بازیابی کی غلط خبروں کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:(آئی این پی)وزیر داخلہ چودھری نثار نے شہباز تاثیر کو آپریشن کے ذریعے بازیاب کرانے کی غلط اطلاع دینے کا نوٹس لے لیا ۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ شہباز تاثیر رہا ہوئے یا بازیاب ، معاملہ الجھ گیا ۔ وزیر داخلہ غلط معلومات دینے پر آئی جی بلوچستان پر برہم ، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ نے شہباز تاثیر کی رہائی کے بارے میں غلط معلومات دیئے جانے کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے ڈی جی شامل ہوں گے ۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ قوم کے سامنے سچ بولنے کی عادت ڈالنی چاہیئے ۔ آئی جی بلوچستان نے انہیں خبر دی تھی کہ شہباز تاثیر کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کرایا گیا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی ۔ تحقیقاتی کمیٹی دو دن میں رپورٹ پیش کرے گی ۔