خبرنامہ پاکستان

وزیر دفاع اقوام متحدہ تین روزہ دورے پر کینیڈا پہنچ گئے

وزیر دفاع اقوام متحدہ تین روزہ دورے پر کینیڈا پہنچ گئے
اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیر دفاع اقوام متحدہ کے امن اقدامات سے متعلق وزرائے دفاع کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تین روزہ دورے پر کینیڈا پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس منگل سے وینکوور میں شروع ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع اقوا م متحدہ کے تحت امن کاروائیوں کے تحت پاکستان کے عزم پر اظہار خیال کریں گے اور’’پیشگی خبردار کرنے اور تعیناتی‘‘ کے موضوع پر پاکستان کا نقطہ نظر واضح کریں گے اور تجاویز پیش کریں گے۔ خرم دستگیر خان اجلاس کے موقع پر پاکستان کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دنیا کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں طویل المدتی استحکام کیلئے اقوام متحدہ کی عالمی کوششوں میں ماضی میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی اہلکار فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور اقوام متحدہ کے 10مشنز میں اس وقت بھی 6ہزار سے زائد فوجی اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ 1960ء سے اب تک 28مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے 45 مشنز کیلئے ایک لاکھ 80ہزار سے زائد فوجہ اہلکار بھجوا چکا ہے۔