خبرنامہ پاکستان

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا پیمرا کا دورہ

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اظہار آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے،حکومت آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی،پیمرا اس بات کی یقین دہانی کرائے میڈیا پر چلنے والا مواد ملکی ثقافت اور قومی مفاد میں ہو۔وہ جمعہ کو پیمرا کے دور ہ کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں۔اس موقع پر چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے وزیر مملکت کوپیمرا کے کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی ۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے لیے مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت اظہار آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے،حکومت آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، پیمرا اس بات کی یقین دہانی کرائے میڈیا پر چلنے والا مواد ملکی ثقافت اور قومی مفاد میں ہو۔ (رڈ)