خبرنامہ پاکستان

وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج ہوگی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ دانیال عزیز کی جانب سے گزشتہ روز جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار پاکستان کے آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے اور کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ دانیال عزیز نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ دیا گیا شو کاز نوٹس واپس لے۔