خبرنامہ پاکستان

وسیم اکرم نے محمد حفیظ کو بولنگ چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

وسیم اکرم نے محمد حفیظ کو بولنگ چھوڑنے کا مشورہ دیدیا
کراچی:(ملت آن لائن) سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے محمد حفیظ کو بولنگ چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پابندی لگنے میں محمد حفیظ کا اپنا قصور بھی ہے، وہ مسلسل بولنگ کرنے کے دوران تھکن کا شکار ہوجاتے تو بازومیں خم بڑھ جاتا تھا، اگر میں حفیظ کی جگہ ہوتا تو بولنگ کوخیر باد کہہ کر اپنی توجہ مکمل طور پر صرف بیٹنگ پر ہی مرکوز رکھتا۔ سابق کپتان نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ محمد حفیظ کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھے آل رائونڈر کی سہولت میسر تھی لیکن یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے، بائیو مکینک ٹیسٹ میں ناکامی پر ایک مرتبہ پھر بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قراردیے جانے کے بعد اب حفیظ کو اپنی توجہ بیٹنگ پر رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ اس شعبے میں مزید محنت کرکے اپنی اہلیت کو ثابت کریں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پابندی لگنے میں محمد حفیظ کا اپنا قصور بھی ہے، وہ مسلسل بولنگ کرنے کے دوران تھکن کا شکار ہوجاتے تو بازومیں خم بڑھ جاتا تھا، اگر میں حفیظ کی جگہ ہوتا تو بولنگ کوخیر باد کہہ کر اپنی توجہ مکمل طور پر صرف بیٹنگ پر ہی مرکوز رکھتا۔ سابق کپتان نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ محمد حفیظ کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھے آل رائونڈر کی سہولت میسر تھی لیکن یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے، بائیو مکینک ٹیسٹ میں ناکامی پر ایک مرتبہ پھر بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قراردیے جانے کے بعد اب حفیظ کو اپنی توجہ بیٹنگ پر رکھنے کی ضرورت ہے۔