خبرنامہ پاکستان

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانی کھانوں اور کلچر کی مداح

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانی کھانوں اور کلچر کی مداح
کراچی:(ملت آن لائن) ٹوئٹر پر کسی شخص نے شنیرا اکرم سے سوال کیا کہ وہ نو سال کے بعد پاکستان آ رہا ہے لہٰذا کیا وہ کچھ ریسٹورنٹس کے نام اور ایسے مقامات بتا سکتی ہیں جہاں گھومنے کیلئے جا سکتے ہیں۔ شنیرا اکرم نے جوابی ٹوئٹ میں بڑے اطمینان کے ساتھ لکھا کہ بالکل بھی فکر نہ کریں ، پاکستان پہنچ کر آپ کو کم از کم ایک چیز کی قطعی پریشانی نہیں ہو گی اور وہ ہیں پاکستانی کھانے جبکہ اس کے ساتھ یہاں کی ہر چیز بہترین ہے ۔