اسلام آباد:(آئی این پی) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے عمل میں آئی ہیں جس کے تحت کراچی کے سابق کمشنر شعیب احمد صدیقی کو اسپیشل وفاقی سیکریٹری داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔ وفاقی سیکریٹریزکی سطح پراعلیٰ سرکاری حکام کے تبادلے اورتقرریاں عمل میں آئی ہیں جس کے تحت گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی سیکریٹری داخلہ کےعہدے پرکام کرنے والے شاہد خان کوسیکریٹری ایوان صدرتعینات کردیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ سیکریٹری ماحولیاتی تبدیلی عارف احمد خان کو سیکریٹری برائے داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔سائیں سرکارکے عتاب کا شکارہونے والے سابق کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کوگریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے اوراب وہ نئے اسپیشل وفاقی سیکریٹری داخلہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب احمد صدیقی کوکراچی آپریشن میں بہترکارکردگی پروفاقی سیکرٹری داخلہ لگایا گیا ہے جب کہ سائیں سرکارنے انہیں کمشنرکراچی کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں ترقی دے دی۔