خبرنامہ پاکستان

وفاقی حکومت معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے: آصف

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کھاد پر سبسڈی واپس لینا ظالمانہ اور غیرانسانی فیصلہ ہے، یہ اقدام غریبوں اور دیہی عوام کے خلاف بھی سازش ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس فیصلے سے زرعی سیکٹر متاثر ہو گا اور دیہی علاقوں میں غربت بڑھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک کے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت بیرونی دباؤ پر قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے بین الصوبائی ہم آہنگی تباہ ہو جائے گی۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، ایسے اقدامات سے صوبوں کے درمیان جھگڑے پیدا ہونگے۔