خبرنامہ پاکستان

وفاقی حکومت نےعیدالاضحیٰ کیلئےتین چھٹیوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (آئی این پی) عیدالاضحیٰ ملک بھر میں خوشیوں کا پیغام لے کر آ رہی ہے تو وفاقی حکومت نے بھی تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ نے جاری کیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 12، 13 اور 14 ستمبر کو عید کی تعطیلات ہوں گی جبکہ 15 ستمبر کو تمام سرکاری ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔