خبرنامہ پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کیلئے بھرپور تعاون کریں گے:نواز شریف

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی، دیہی اور شہری علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،، ماضی میں اسلام آباد کی خوبصورتی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت متاثرہوا۔منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے شیخ انصر عزیز کو اسلام آباد کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے نو منتخب نمائندے دیہی اور شہری علاقوں کی ترقی کیلئے سخت محنت کریں گے، وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں سہولتیوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، وفاقی دارالحکومت کی حیثیت سے اسلام آباد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ماضی میں اسلام آباد کی خوبصورتی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے شہر متاثرہوا۔اس موقع پر اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد کریں گے۔(اح)