خبرنامہ پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں پہلی مرتبہ مئیراورڈپٹی مئیر کے انتخاب کے لئے پولنگ

اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کے لئے خفیہ رائے شماری جاری ہے جس میں 77 منتخب ممبران حصہ لیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی مئیر کا چناؤ آج ہورہا ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کےلئے 50 چیئرمین اور 27 مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا اور 77 منتخب نمائندے اپنا ووٹ خفیہ طور پر من پسند میئر اور ڈپٹی میئر کو اپنا ووٹ دیں گے۔ دارالحکومت کے میئر کے لئے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے شیخ عنصر اور تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز مد مقابل ہیں۔