خبرنامہ پاکستان

وفاقی دارلحکومت میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد: (اے پی پی) دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ، سمری وزیر داخلہ کو ارسال کردی گئی۔ پنجاب پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں امن وامان کو قائم رکھنے اور دہشت گردی پر قابو پانےکے لیے سی ٹی ڈی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس کو بھی سی ٹی ڈی کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ سی آئی ڈی کو بھی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں پنجاب پولیس نے سمری وزیر داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ گزشتہ رات پولیس نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 81 افراد کو گرفتار کیا تھا، ابتدائی تفتیش کے بعد 74 افراد کو رہا کیا گیا جبکہ 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، حکام نے بتایا کہ کوائف اور شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔