خبرنامہ پاکستان

وفاقی وزیر حافظ عبد الکریم سعودی عرب میں ڈرائیور، اقامہ سامنے آگیا

وفاقی وزیر حافظ عبد الکریم سعودی عرب میں ڈرائیور، اقامہ سامنے آگیا
ملتان:(ملت آن لائن) خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کے پاس سعودی عرب میں ڈرائیور کے اقامے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک ٹی وی کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے بھی سعودی عرب میں اقامہ بنوا رکھا ہے۔ حافظ عبدالکریم کی ڈیرہ غازی خان میں نجی یونیورسٹی کے 1500 طلبہ بھی ڈگریوں سے محروم ہیں اور 4 سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبہ کو دی جانے والی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں ۔ طلبہ کو یہ ڈگریاں ایک تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ہاتھ سے دلوائی گئی تھیں۔ ڈائریکٹر نیب ملتان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران حافظ عبدالکریم کی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریوں کے اجرا کی تحقیقات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔