خبرنامہ پاکستان

وفاقی وزیر خزانہ سے قطر سرمایہ کاری کی ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی کے وفد نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر کو وزیر خزانہ سے ملاقات کرنے والے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی کے وفد کی قیادت اتھارٹی کے قائمقام سربراہ شیخ عبدالعزیز بن الثانی نے کی۔ وزیر خزانہ نے قطر کے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعے سے آگاہ کیا جبکہ قطر کے وفد نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔(اح)