خبرنامہ پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کاایرانی سفیر سے ملاقات میں پاکستان کے خلاف ایرانی سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستانی میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، جس دوران وزیرداخلہ نے پاکستان کے خلاف ایرانی سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کل بھوشن کے ساتھی رکیش عرف رضوان کی حوالگی کا مطالبہ کردیا، ایرانی سفیر نے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستانی میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں بلوچستان سے گرفتار کئے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو اور اس سے متعلق ایران کو بھجوائے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ نے پاکستان کے خلاف ایرانی سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کل بھوشن کے ساتھی رکیش عرف رضوان کی حوالگی کا مطالبہ کردیا، ایرانی سفیر نے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔(اح)