خبرنامہ پاکستان

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چوہدری نثار کا وزیر بننے سے انکار

اسلام آباد(ملت آن لائن)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم وہ ان کی کابینہ میں حلف لینے سے انکاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ آج رات 8 بجے حلف اٹھائے گی تاہم چوہدری نثار نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما ان کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار پارٹی میں موجود ہیں اور ناراض بھی نہیں ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور کابینہ سے متعلق اہم مشاورت کی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مری پہنچے جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے متعلق مشاورت کی جب کہ ملکی صورتحال ، حکومتی امورسمیت نیب ریفرنسز کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی شہبازشریف کی بھی مری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں جاری توانائی اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال سمیت سیاسی صورت حال اورآئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔