خبرنامہ پاکستان

وفاقی کابینہ میں ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی کابینہ میں ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی‘ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈا آئٹمز میں ہی شامل نہیں تھا۔ منگل کو کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ کے دوران وزیر قانون و انصاف زاہد حامد سے ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہونے نہ ہونے کے بارے میں استفسار کیا گیا تھا وزیر قانون و انصاف نے واضح کیا کہ یہ معاملہ ایجنڈے پر ہی نہیں تھا۔ (ن غ/ ا ع)