خبرنامہ پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے ملک بھر میں کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا، پابندی کی خلاف ورزی پر تمباکو نوشی آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے وزیر اعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری
اجلاس میں کابینہ نے بجلی کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں گرمیوں کے موسم اور ماہ رمضان میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ رہنماؤں نے وزیر اعظم کو سیکریٹری پاور ڈویژن بجلی کی طلب پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ تربیلہ 4 اور نیلم جہلم سے بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس کے لیے سیکریٹری پاور پلان بھی تیار ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس: سفارشات کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن جائے گا
اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، ملک بھر میں بجلی کی فراہمی حکومت کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے واجبات کی وصولی کے نظام کو موثر بنانا ہوگا، اس دوران ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی نے کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔