خبرنامہ پاکستان

وفاق اورصوبوں میں کوآرڈینیشن میکانزم کی تجویز پرکام شروع

وفاق اورصوبوں میں کوآرڈینیشن میکانزم کی تجویز پرکام شروع
اسلام آباد:(ملت آن لائن)وفاقی حکومت نے بروقت فیصلوں کو یقینی بنانے اوروفاقی وصوبوں کے درمیان بہتر رابطے کیلیے جرمنی کی طرح پاکستان میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹکوآرڈینیشن میکنزم قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیاہے۔ یہ تجویز وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے حال ہی میں قومی ایکشن پلان اور سی پیک سیکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹکوآرڈینیشن میکنزم کے تحت وفاق سمیت تمام صوبوں میں کوآرڈینیٹنگ آفس قائم کیے جائیں گے جن کے ذریعے ایک جامع قومی سطح کا ڈیٹا بیس قائم ہوسکے گا جس میں تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے اپنا اپنا ڈیٹا شامل کیا جائیگا۔