خبرنامہ پاکستان

وفاق نے پٹرول پر ٹیکسوں کی بھرمار سے 571 ارب کما لئے

اسلام آباد:(آئی این پی )عوام دیکھتے رہے ، وفاق نے پٹرول مصنوعات پر ٹیکسوں کی بھرمار سے اربوں کمالیے ۔ قیمتوں میں کمی سے ٹیکس ہدف میں کمی کا رونا بھی جھوٹا نکلا ۔ وزارت خزانہ نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی بھرمار حکومت کے وارے نیارے ، گزشتہ مالی سال 571 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ۔ وزارت خزانہ کی پالیسی رپورٹ کے مطابق وفاق کو مقررہ ہدف سے 8 ارب روپے زیادہ ٹیکس ملا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی مقامی فروخت سے 233 ارب روپے ، درآمد پر سیلز ٹیکس سے 166 ارب جبکہ 24 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی بھی ملی ۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر حاصل ٹیکس آمدن صوبوں کو بھی ملی لیکن وفاق نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی سے 131 ارب خود روپے بٹور لیے ۔