خبرنامہ پاکستان

وقت آگیا ہے کہ پیپلزپارٹی پرامن جدوجہد سے اپنی جگہ واپس لے،بلاول بھٹو

کراچی(ملت + آئی این پی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پرامن جدوجہد سے اپنی جگہ واپس لے ، پیپلزپارٹی واحد وفاقی جماعت ہے جو ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ہفتہ کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وقت آگیا ہے پیپلزپارٹی پرامن جدوجہد سے اپنی جگہ واپس لے،پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد قانونی اور وفاقی جماعت ہے جو ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔