خبرنامہ پاکستان

وقت آ گیا حکومت خود کو احتساب کیلئے پیش کرے: سراج الحق

لاہور:(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے بارہ افسران کو کرپشن کی بنا پر فوج سے فارغ کرنے پر منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز فوج سےشروع کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے اور یکساں ہونا چاہیے۔ اب حکومت کو بھی چاہیے کو وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کر دے۔ سراج الحق نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ کرپٹ عناصر کا پیچھا ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا۔ چوبیس اپریل اتوار کو لاہور میں کرپشن کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر بڑا عوامی دھرنا ہو گا۔