خبرنامہ پاکستان

وقت کی اہم ضرورت نوجوانوں میں لیڈرشپ سکلز پیداکرناہے، احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت کی اہم ضرورت نوجوانوں میں لیڈرشپ سکلز پیدا کرنا ہے ،کامیاب انسان اندھیرے میں روشنی کی کرن تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،نوجوانوں کے اندر مایوسی ختم کر کے مثبت سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے،آج کا دور علمی انقلاب کا دور ہے جس سے معیشت بھی مضبوط ہو سکتی ہے،علم و تحقیق کی روایت سے دوری مسلم دنیا کی زبوں حالی کی وجہ ہے،مستقبل میں جنگیں علم کے میدان میں لڑی جائیں گی،وسائل کم ہونے کے باوجود پاکستانی نوجوان بہتر کام کر رہا ہے، ترقی مالی ترقی کا نام نہیں بلکہ انسانی ترقی کا نام ہے۔وہ بین الاقوامی یوتھ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت نوجوانوں میں لیڈرشپ سکلز پیدا کرنا ہے۔کامیاب انسان اندھیرے میں روشنی کی کرن تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نوجوانوں کے اندر مایوسی ختم کر کے مثبت سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔آج کا دور علمی انقلاب کا دور ہے جس سے معیشت مضبوط ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ علم و تحقیق کی روایت سے دوری مسلم دنیا کی زبوں حالی کی وجہ ہے۔مستقبل میں جنگیں علم کے میدان میں لڑی جائیں گی۔وسائل کم ہونے کے باوجود پاکستانی نوجوان بہتر کام کر رہا ہے۔ ترقی مالی ترقی کا نام نہیں بلکہ انسانی ترقی کا نام ہے۔ انسان اور جانور میں فرق یہ ہے کہ انسان کے پاس زندہ رہنے کے لئے ایک مقصد ہوتا ہے۔بہتر اور روشن مستقبل کے لیے علمی دنیا میں لیڈر شپ پیدا کرنا ہوگی۔علم اور ایجادات کے اندر دوسری قوموں کا مقابلہ کرنے کی فکر پیدا کرنا ہوگی۔جدید دنیا میں جنگ اسلحہ کی زور پر نہیں بلکہ علم کے زور پر لڑی جا رہی ہیں۔پاکستان کے نوجوان آئی ٹی کی دنیا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔2013 کے مقابلہ میں آج کے پاکستان میں تبدیلی آئی ہے۔پاکستان اب دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بلکہ دنیا کی دسویں ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے۔پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر دنیا کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ترقی صرف عمارتیں بنانے کا نام نہیں بلکہ اصل ترقی انسان کی ترقی ہے۔ لیڈر شپ ایک مشن کا نام ہے۔جس انسان کا زندگی میں کوئی مثبت مشن نہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔جانور اور انسان میں فرق صرف سوچ کا فرق ہے۔انسان کی سوچ ہمیشہ بڑی ہوتی ہے۔