خبرنامہ پاکستان

ووٹرز کو کھوکھلے سیاسی نعروں سے باہر نکالیں گے، عامر لیاقت

ووٹرز کو کھوکھلے سیاسی نعروں سے باہر نکالیں گے، عامر لیاقت

کراچی:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عام انتخابات سے قبل آگاہی مہم چلائے گی جس میں ووٹرز کو آگاہی دی جائے گی کہ وہ سیاسی جماعتوں کے کھوکھلے نعروں سے باہر آئیں۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے سے قبل ووٹر کو عزت دینےکی ضرورت ہے، ہمیں نااہل قرار دیا گیا اس لئے اب ووٹ کو عزت دینے کی بات کررہےہیں۔ اُن کا کہنا تھاکہ گذشتہ عام انتخابات آر او ہوئے جس کا اظہار عمران خان اور آصف زرداری نے کیا، کراچی میں تحریک انصاف باہر نکلی اور اور ووٹرکو اُس کی اہمیت کا احساس دلایا کہ وہ اپنے نمائندوں سے پوچھیں کس علاقے سے کام کریں گے۔
مجھے قتل کیا گیا تو ذمہ دار الطاف حسین ہوں گے،عامر لیاقت
تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ جمہوری اور منظم معاشروں میں سیاست مسائل کےحل کیلئےہوتی ہے ، سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کو روایتی نعروں میں لگایا ہوا ہے جس کی بنیاد پر انہیں ہر انتخابات میں ووٹ مل جاتے ہیں۔ اُن کا کہناتھا کہ ’میں اتفاق کرتا ہوں منزل نہیں رہنما کا نعرہ غلط تھا، کراچی میں دھاندلی کس طریقے سے ہوتی اور ٹھپے کیسے لگتے ہیں اس بات کا سب کو اچھے سے علم ہے‘۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 25سے 30 ووٹ فروخت کرنے والے اراکین کے خلاف تفتیش کے بعد ضمیر فروشوں کی نشاندہی کی اور ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔
مہاجر قوم کی خاطر کامران ٹیسوری کو دستبردار ہوجانا چاہیے، عامر لیاقت
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی جو انتخابی سرگرمیوں کا پہلا حصہ ہوگا، اس پروگرام میں ووٹرز کو اُن کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو بہت اچھے سیاستدان تھے مگر بھٹو زندہ ہے کا سیاسی نعرہ اچھا نہیں کیونکہ تھرپارکر کی ابتر صورتحال سب کے سامنے ہے جہاں لوگ بھوک و پیاس کی وجہ سے مررہے ہیں‘۔