خبرنامہ پاکستان

ووٹ کو عزت دو، اپنی عزت بچاؤ، لودھراں میں عوام کا فیصلہ آیا: کیپٹن (ر) صفدر

ووٹ کو عزت دو

ووٹ کو عزت دو، اپنی عزت بچاؤ، لودھراں میں عوام کا فیصلہ آیا: کیپٹں (ر) صفدر

اسلام آباد: (ملت آن لائن) کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچاؤ، عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ انہوں نے کہا اللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر دیتا ہے، لودھراں کا فیصلہ ملک بھر کے مکمل بینچ کا ہے۔ احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طاہر القادری مہمان اداکار ہیں جو ایئر ٹکٹ مانگتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کیپٹن صاحب، آصف زرداری کی طرح آپ بھی پارٹی پر قبضہ کر لیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں کپتان نہیں، کیپٹن ہوں اور مجھے کپتان نہ کہیں، آصف زرداری خالی ہاتھ آئے تھے، میں گدی نشین ہوں، مجھے حکومت نہیں بلکہ گدی سے زیادہ پیار ہے۔ ان کا کہنا تھا اس دن انصاف کی امید ہوگی جس دن مشرف میرے ساتھ کٹہرے میں ہوگا۔
…………………………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ و دیگر ملزمان کو نوٹس جاری

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ، جعلی ڈگری اور جعل سازی اور دیگر فراڈ سے متعلق ایگزیکٹ کمپنی اور بول ٹی وی کے سی ای او ملزم شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر نوٹس جاری کر دیے۔ گزشتہ روز 2 رکنی بینچ کے روبرو منی لانڈرنگ، جعلی ڈگری اور جعل سازی اور دیگر فراڈ سے متعلق ایگزیکٹ کمپنی اور بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے اپیل میں موقف اختیار کیاکہ ملزمان کو ماتحت عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ٹھوس شواہد نظر انداز کرکے بری کیا جب کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر جعلی ڈگری اسکینڈل میں ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی اپیل پر نوٹس جاری کردیے۔ نوٹس ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او، ایف آئی اے اور دیگر کو جاری کیے گئے۔ عدالت نے ماتحت عدالت سے کیس کے متعلق ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔