خبرنامہ پاکستان

ووٹ کو عزت ملی تو شہبازشریف کی چیخیں نکل گئیں :شیخ رشید

ہم سینیٹ الیکشن

ووٹ کو عزت ملی تو شہبازشریف کی چیخیں نکل گئیں :شیخ رشید
پنڈی جیل شہبازشریف اور عباسی کو کہہ رہی ہے ’’ آجا تینوں اکھیاں اڈیک دیاں ‘‘

راولپنڈی(ملت آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہااب ووٹ کوعزت ملی ہے توشہبازشریف کی چیخیں نکل گئیں ،آج پاکستان جیت گیا ، لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا میں سرمایہ داروں کا نمائندہ نہیں ، میری جیت مزدور،ڈینٹر،پینٹر،رکشہ والوں کی جیت ہے ،پنڈی والو میری جیت آپ کی جیت ہے ، میرا مقصد صرف کرپٹ اور بدبودار نوازشریف کو جیل بھجوانا تھا، راولپنڈی کے تمام مذہبی رہنماؤں اور علما کرام کا مشکور ہوں، آج پاکستان جیت گیا ۔صبح پاکستان میں نیاسورج طلوع ہوگا۔ اب شہبازشریف کہتے ہیں الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے جبکہ راولپنڈی جیل شہباز، عباسی کو کہہ رہی ہے ’’ آجا تینوں اکھیاں اڈیک دیاں‘‘۔ ایجنسیوں کا ٹائوٹ مشاہد حسین ٹیں ٹیں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا جب میں کہتا تھا عمران کیساتھ ملکرحکومت بناؤں گا تویہ لوگ مذاق اڑاتے تھے ،عمران خان کی قیادت میں اب بھی اگرہماری تقدیرنہ بدلی تواس نظام کونیست ونابود کردیں گے ۔انہوں نے کہا ہم آزاد خارجہ پالیسی بنائیں گے اور ملک کو امریکہ کے دباؤسے آزاد کریں گے ۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کریں گے اور ڈالر کی قیمت کو کنٹرول میں لائیں گے جبکہ بنیادی ضروریات غریب آدمی کے بس میں کریں گے ۔ میں تمام لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ لال حویلی بے شک عوامی مسلم لیگ کا ہیڈ کوارٹر ہے لیکن اس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ۔شیخ رشید نے کہاچیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں گو کہ ہمارے خلاف فیصلہ آیا لیکن کوئی بات نہیں ہم پھربھی آپ کے مشکور ہیں۔