خبرنامہ پاکستان

وکٹ بیٹ سے گرانے والے بیٹسمین پر جرمانہ

وکٹ بیٹ سے گرانے والے بیٹسمین پر جرمانہ
برسبین:(ملت آن لائن) تسمانیہ کیخلاف شیفلڈ شیلڈ میچ میں کوئنز لینڈ کے اوپنر جوئے برنز پر ڈسپلن توڑنے پرمیچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیاگیا۔ ق شیفلڈ نے گذشتہ دن دوسری اننگز میں 70رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ سے اسٹمپس کو ہٹ کیا تھا، یہ مقابلہ ان کی ٹیم نے 7 وکٹ سے جیت لیا، انھیں آؤٹ کرنے پر حریف پلیئرز خوشیاں منارہے تھے لیکن اسی دوران برنز نے پویلین واپسی سے قبل بیٹ سے ہٹ لگاکر وکٹ گرا دی تھی۔ سی اے نے اس حرکت کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا۔واضح رہے کہ برنز نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔