خبرنامہ پاکستان

ویرات کوہلی نے بھارتی بورڈ سے پلیئرز کے معاوضے بڑھانے کا مطالبہ کردیا

ویرات کوہلی نے بھارتی بورڈ سے پلیئرز کے معاوضے بڑھانے کا مطالبہ کردیا
ناگپور:(ملت آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کردیا۔ ویرات کوہلی نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس سلسلے میں انہوں نے سابق کپتان دھونی اور موجودہ کوچ روی شاستری جمعے کے روز کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے سے ملاقات کرینگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ کے وقت بھی پلیئرز کے معاوضے دگنے کیے گئے تھے جس کے بعد ٹاپ بھارتی کرکٹرز کا معاوضہ 3 لاکھ ڈالر ہوگیا تھا تاہم حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے اپنے نشریاتی حقوق ڈھائی بلین ڈالر میں فروخت کرنے کے بعد پلیئرز نے بھی اس دولت سے حصہ مانگ لیا ہے۔ کھلاڑیوں کے پرانے کنٹریکٹس کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے، اس لیے کھلاڑی نئے معاہدوں سے قبل اپنی بات منوانا چاہتے ہیں۔