خبرنامہ پاکستان

ویرات کوہلی 43 برس تک کھیل کر 100سنچریاں بناسکتے ہیں، شعیب اختر

ویرات کوہلی 43 برس تک کھیل کر 100سنچریاں بناسکتے ہیں، شعیب اختر
نئی دہلی:(ملت آن لائن) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے کہا ہے کہ مصباح الحق 43 سال تک کرکٹ کھیلے جب کہ ویرات کوہلی 44 برس تک کھیل سکتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہاکہ مصباح الحق 43 سال تک کرکٹ کھیلے جبکہ ویرات کوہلی 44 برس تک کھیل سکتے ہیں اور اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو 100 کیا 120 انٹرنیشنل سنچریاں بنا دیں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ سچن ٹنڈولکر کی100 انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کا اہل واحد کرکٹر ویرات کوہلی ہی ہے۔ 29 سالہ کوہلی نے سری لنکا سے پہلے رواں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی 50 ویں انٹرنیشنل سنچری اسکور کی تھی، وہ اب تک 18 ٹیسٹ اور 32 ون ڈے سنچریاں بنا چکے ہیں، اگرچہ سچن ٹنڈولکر 24 برس کی عمر میں دنیا کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے تھے تاہم شعیب اختر نے کہاکہ کوہلی دورجدید کے عظیم کھلاڑی ہیں، وہ اب 50 انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کرچکے اور ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے اہل واحد کھلاڑی ہیں۔

شعیب اختر نے کہاکہ مصباح الحق 43 سال تک کرکٹ کھیلے جبکہ ویرات کوہلی 44 برس تک کھیل سکتے ہیں اور اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو 100 کیا 120 انٹرنیشنل سنچریاں بنا دیں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ سچن ٹنڈولکر کی100 انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کا اہل واحد کرکٹر ویرات کوہلی ہی ہے۔ 29 سالہ کوہلی نے سری لنکا سے پہلے رواں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی 50 ویں انٹرنیشنل سنچری اسکور کی تھی، وہ اب تک 18 ٹیسٹ اور 32 ون ڈے سنچریاں بنا چکے ہیں، اگرچہ سچن ٹنڈولکر 24 برس کی عمر میں دنیا کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے تھے