خبرنامہ پاکستان

ویلنٹائن ڈے سے متعلق خبروں اور پروگرامز کی نشریات پر پابندی

ویلنٹائن ڈے سے متعلق خبروں اور پروگرامز کی نشریات پر پابندی

اسلام آباد :(ملت آن لائن) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے خصوصی پروگرام سمیت ایسی تمام خبروں کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس سے یہ دن منانے کی حوصلہ افزائی ہو اور جو نوجوانوں میں بے راہ روی کا باعث بنیں. تفصیلات کے مطابق پاکستان پیمرا نے 14 فروری کو عالمی سطح پرمنائے جانے والے ویلناٹئن ڈے کے موقع پر ٹیلی ویژن چینلز اور ریڈیو اسٹیشن کو خصوصی پروگرام اور اس سے متعلق خبروں کے نشر کرنے سے منع کردیا ہے. پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں چینل اور ریڈیو اسٹیشن انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں میں ویلنٹائن ڈے کے ذکر سے گریز کریں کیوں کہ اس طرح کے پروگرام مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب ترغیب دینے کا باعث بن رہے ہیں.اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تہوار پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق بے حیائی، بے راہ روی اور پاکستان کی نوجوان نسل کی اخلاقی قدروں کو برباد کرنے کا باعث بن رہا ہے چنانچہ اس کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے. خیال رہے پیمرا کی جانب سے جاری کردہ یہ اعلامیہ دراصل گزشتہ برس جاری کیے گیے مراسلے کی یاد دہانی ہے، گزشتہ برس یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل پر جاری کیا گیا تھا جس میں معززعدالت نے ویلنٹائن ڈے کو قومی تشخص اور روایات کے منافی قرار دیتے ہوئے میڈیا کوریج سے روکنے کا حکم دیا تھا.