خبرنامہ پاکستان

وینس ولیمز کے گھر پر چوری

وینس ولیمز کے گھر پر چوری
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی ٹینس پلیئر وینس ولیمز کے گھر چوری ہوگئی۔ یہ واردات اس وقت ہوئی جب وینس یوایس اوپن میں مصروف تھیں، پام بیچ گارڈنز پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات یکم سے 5 ستمبر کے درمیان ہوئی۔ ولیمز کا یہ گھر 10 ہزار اسکوائر فٹ کا ہے تاہم حکام ابھی تک یہ بات جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ چور ان کے گھر میں کس طرح داخل ہوئے تھے۔