خبرنامہ پاکستان

وینکٹ لکشمن کا دھونی کو ٹی20 چھوڑنے کا مشورہ

وینکٹ لکشمن کا دھونی کو ٹی20 چھوڑنے کا مشورہ
نئی دہلی:(ملت آن لائن) سابق بھارتی بیٹسمین وینکٹ لکشمن نے دھونی کو مشورہ دیا کہ وہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی جگہ نوجوان پلیئرز کیلیے خالی کر دیں۔ وینکٹ لکشمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے خیال میں اب یہ وقت آگیا ہے جب دھونی کو ٹی 20 فارمیٹ میں نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے، جس سے انھیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا اعتماد حاصل ہو پائے گا۔ البتہ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں بدستور بھارت کی نمائندگی کرتے رہیں۔

وینکٹ لکشمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے خیال میں اب یہ وقت آگیا ہے جب دھونی کو ٹی 20 فارمیٹ میں نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے، جس سے انھیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا اعتماد حاصل ہو پائے گا۔

نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ کپتان سوزی بیٹس پاکستانی کرکٹرز کے کھیل کی معترف ہیں۔ ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سوزی بیٹس نے کہا کہ گرین شرٹس نے بولنگ سے خاصا پریشان کیا، سیریز جیتنا خوش آئند لیکن ہماری ٹیم بیٹنگ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پائی۔ اس کی ایک وجہ شارجہ کی کنڈیشنز بھی ہوسکتی ہیں لیکن میزبان بولرز نے خاص طور پر پہلے اور تیسرے میچ میں حیران کن کارکردگی دکھائی، ان مقابلوں سے ہمیں اپنا نیا ٹیلنٹ آزمانے کا بھی موقع ملا۔