خبرنامہ پاکستان

ٹرمپ الزام۔ قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایاجائے۔عمران خان

اسلام آباد(ملت آن لائن)چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات پر قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ یہ جنگ ہماری نہیں اس میں شرکت نہیں کرنا چاہیے، امریکا کے کہنے پر اس ملک میں جو تباہی مچائی اس میں 70 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان خطے سے متعلق کچھ علم نہیں اور جس ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں اسی پر الزام لگادیا۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ٹرمپ وہی زبان استعمال کررہا ہے جوبھارت پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت نے دفاع نہیں کیا اور نہ تو وزیراعظم اور نہ ہی وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا۔