خبرنامہ پاکستان

ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیل نہیں ہوگی، امریکا

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔اپنے ایک بیان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع کامیابی کے بعد پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور امریکا تجارتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات صرف ایک شعبے تک محدود نہیں، اس لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کیحوالیسے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئیگی۔