خبرنامہ پاکستان

ٹرن آئو ٹ زیادہ ہوگا،قوم جمہوریت کا جشن منائیگی،الیکشن کمیشن

ٹرن آئو ٹ زیادہ ہوگا،قوم جمہوریت کا جشن منائیگی،الیکشن کمیشن
الیکشن میں امن کا چیلنج درپیش،ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں مل رہی ہیں انتخابات سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں،ووٹ ضرور کاسٹ کریں،بابر یعقوب

اسلام آباد (ملت آن لائن) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر بعقوب نے کہاہے کہ عام انتخابات کے نہ ہونے سے متعلق مفروضوں پر مبنی تمام افواہیں دم توڑ گئیں ۔ آج پورے ملک میں انتخابات ہونگے ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہالیکشن میں امن و عامہ کا چیلنج موجود ہے ، ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں مل رہی ہیں، انتخابات پرامن دیکھنا چاہتے ہیں، اور عوام اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔ ٹرن آؤٹ پہلے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے ، قوم آج جمہوریت کا جشن منائے گی۔ ریٹرننگ افسران رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہی ارسال کریں گے ، انتخابی نتائج کو پی ٹی وی کے ذریعے شیئر کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں ملنے والے شناختی کارڈ زائد المیعاد ہیں ۔ اس حوالے سے مکمل تحقیقات کرینگے اور تمام حقائق سامنے لائیں گے ۔