خبرنامہ پاکستان

ٹریکٹر ٹرالی کیس؛ شیریں کے وکیل کو مزید وقت مل گیا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے سے متعلق کیس میں عدالت نے شیریں مزاری کے وکیل کو تیاری کے لئے مزید وقت دے دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، عدالتی حکم کے باوجود وزیر دفاع خواجہ آصف پیش نہ ہوئے ، عدالت کا کہنا ہے کہ آپ کو ہمیں مکمل مطمئن کرنا ہوگا پھر ہی کچهه فیصلہ کر پائیں گے، پارلیمنٹ کی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی نے کیا کیا ، کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی ، بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ گالی گلوچ پارلیمنٹ کی کارروائی کا حصہ نہیں ہوتی، عدالت نے مان لیا ہے کہ پارلیمنٹ میں جرم کا ہی ارتکاب کیا گیا ، آئین پارلیمنٹ میں اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے گالم گلوچ کی نہیں