خبرنامہ پاکستان

ٹوئٹر پر ’’سلام ایدھی‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کراچی:(اے پی پی) دکھی انسانیت کے مسیحا اور معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کی وفات پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے درد مند افراد غمگین دکھائی دیتے ہیں اور ٹوئٹر پر ایدھی صاحب کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسانیت کے مسیحا کی وفات پر اظہار افسوس کے ساتھ انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور سلام ایدھی کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ گلریز خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اثاثوں میں سے ایک ایدھی صاحب انتقال کرگئے۔