خبرنامہ پاکستان

ٹویٹ سے ہم نہیں، دوسرے لوگ پریشان ہو رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

لاہور: مانیٹرنگ.. مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظرمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹویٹ سے ہم نہیں، دوسرے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میجر جنرل آصف غفور کو تفصیلات کا پتہ چلا تو کوئی ٹویٹ نہیں آیا، سول ملٹری تعلقات مثالی ہیں، چھوٹی سی بات کو بڑا کر دیا گیا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا ڈان لیکس پر نیا نوٹیفکیشن انکوائری کمیشن کی سفارشات کے مطابق ہو گا۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر وزیر اعظم ہاؤس کے خط کا درجہ ڈائریکٹو کا ہے، نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد معاملہ حل ہو جائے گا۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم ہاؤس کے خط کا درجہ ڈائریکٹو کا ہے، نوٹیفکیشن کا نہیں، حکم نامہ سفارشات کے مطابق ہو گا، میجر جنرل آصف غفور کو تفصیلات کا پتہ چلا تو کوئی ٹویٹ نہیں آیا، سول ملٹری تعلقات مثالی ہیں۔