خبرنامہ پاکستان

ٹھٹھہ:زائرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 13 لاشیں نکال لی گئیں

ٹھٹھہ:زائرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 13 لاشیں نکال لی گئیں
ٹھٹہ:(ملت آن لائن) ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں زائرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد سوار تھے۔ ٹھٹھہ سمیت قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی سی نے وزیراعلیٰ کو واقعے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا 13لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 20 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2 کشتیوں میں سوار 60 سے زائدافراد پیر پٹھوکی مزار پر جا رہےتھے، ہوا تیز ہونے کے باعث کشتیاں ٹکرانے سے واقعہ پیش آیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اندھیرا ہونے سے پہلے ریسکیو آپریشن مکمل کیا جائے۔
ٹھٹھہ سمیت قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی سی نے وزیراعلیٰ کو واقعے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا 13لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 20 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2 کشتیوں میں سوار 60 سے زائدافراد پیر پٹھوکی مزار پر جا رہےتھے، ہوا تیز ہونے کے باعث کشتیاں ٹکرانے سے واقعہ پیش آیا۔