خبرنامہ پاکستان

ٹھیک تین دن بعد؛حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ

ٹھیک تین دن بعد؛حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ
فیصل آباد(ملت آن لائن)گدی نشین آستانہ عالیہ سیال شریف پیرخواجہ حمید الدین سیالوی 17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ ختم نبوتؐ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں پیر حمید الدین سیالوی خطاب کرینگے جس میں رانا ثناء اللہ سے استعفے اورقادیانیوں کے حق میں بیان دینے کے حوالے سے معافی کے مطالبات سامنے رکھے جائیں گے ۔ عاشقان رسول ؐکا اگلا پڑاؤ اب گوجرانوالہ میں ہو گا جہاں مزید کئی ارکان پارلیمنٹ استعفے دیں گے۔ اس جلسے کی قیادت خواجہ حمید الدین سیالوی او ر میزبانی سنی اتحاد کونسل کرےگی۔ کانفرنس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔اس حوالے سے سنی اتحاد کونسل کے ایک مرکزی رہنما نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کو مستعفی تو ہو نا ہی پڑے گا،ن لیگ کا صفایا کرکے دم لیں گے، ملک بھر کے گدی نشین مشائخ پیر آف سیال شریف کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں جلد ہی علما و مشائخ کا سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ الیکشن میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ن لیگ والوں کا شو ختم ہو گیا اور اب درود والے میدان میں آگئے ہیں۔