خبرنامہ پاکستان

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی بدستور ساتویں پوزیشن، اظہر ٹاپ 10 میں برقرار

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی بدستور ساتویں پوزیشن، اظہر ٹاپ 10 میں برقرار
دبئی:(ملت آن لائن) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان بدستور ساتویں پوزیشن پر موجود ہے جب کہ اظہر علی بیٹنگ میں ٹاپ 10 کے آخری درجے پر فائز رہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار جب کہ اظہر علی بھی ٹاپ 10 کے آخری درجے پر فائز ہیں۔ ادھر نمبر ون بھارت کوسری لنکا کیخلاف جمعرات سے شروع ہونے والی سیریز کے تینوں میچز جیتنے پر 2 پوائنٹس مل پائیں گے۔ اس سے کم پرمیزبان ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، آئی لینڈرز کواپ سیٹ پر انھیں بڑی پوزیشن مل سکے گی۔ سری لنکن ٹیم سردست چھٹے نمبر پر ہے، میزبان اسپنر روینڈرا جڈیجا کو بولنگ اور آل راؤنڈرز میں ٹاپ پوزیشن پرپہنچنے کا موقع میسرآرہاہے، وہ فی الوقت دونوں کیٹیگریز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں جیمز اینڈرسن پہلے اور آل راؤنڈرز میں شکیب سرفہرست ہیں جب کہ بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی نگاہیں ٹاپ 5 میں دوبارہ واپسی پر مرکوز ہیں، لوکیش راہول آٹھویں اوراجنکیا راہنے نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار جب کہ اظہر علی بھی ٹاپ 10 کے آخری درجے پر فائز ہیں۔ ادھر نمبر ون بھارت کوسری لنکا کیخلاف جمعرات سے شروع ہونے والی سیریز کے تینوں میچز جیتنے پر 2 پوائنٹس مل پائیں گے۔ اس سے کم پرمیزبان ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، آئی لینڈرز کواپ سیٹ پر انھیں بڑی پوزیشن مل سکے گی۔ سری لنکن ٹیم سردست چھٹے نمبر پر ہے، میزبان اسپنر روینڈرا جڈیجا کو بولنگ اور آل راؤنڈرز میں ٹاپ پوزیشن پرپہنچنے کا موقع میسرآرہاہے