خبرنامہ پاکستان

ٹیپو ٹرکاں والا کیس :ملزم کا مزید5روزہ جسمانی ریمانڈ

ٹیپو ٹرکاں والا کیس :ملزم کا مزید5روزہ جسمانی ریمانڈ
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل کیس کے اشتہاری ملزم شہباز عرف سائیں کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی

لاہور(اپنے خبر نگارسے )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل کیس کے اشتہاری ملزم شہباز عرف سائیں کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی ۔پولیس نے ملزم شہباز عرف سائیں کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیا ۔ملزم کو بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا تھا۔