خبرنامہ پاکستان

ٹیکس چور وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے:عمران خان

خیبر پختونخواہ:(اے پی پی)ٹیکس بچانے کیلئے بیرون ملک دولت کے اسیکنڈل میں نام آنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا عمران خان کہتے کہ نیب ، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے ٹو ئٹرپیغام میں کہا ہے کہ شریف خاندان کی بیرون ملک دولت پرہمارا موقف ایک بارپھردرست نکلا ، نیب، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن نوٹس لے آئس لینڈ کے وزیراعظم پربھی یہی الزامات ہیں اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ ٹیکس بچانے کیلئے بیرون ملک دولت رکھنے والوں میں نوازشریف کا نام ہے انہیں وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ساتھ پارلیمنٹ بھی چھوڑنی چاہیے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اب ن لیگ کوکیسے بچائے گا،اب نیب کے پاس اتنے بڑے ثبوت آ چکے ہیں اسے چاہئے کہ وہ ایکشن لے۔