خبرنامہ پاکستان

ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہواتوسپریم کورٹ سےرجوع کریں گے، خورشید

لاہور:(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سے ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہوا تو وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سے ٹی او آرز کے معاملے پر اتفاق نہ ہوا تو وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے کیونکہ (ن) لیگ بھی ہمارے وزیراعظم کے خلاف ایسے ہی سپریم کورٹ گئی تھی اور وہ فارغ ہو گئے تھے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 62،63 کے تحت پٹیشن دائر کی جائے گی جب کہ اپوزیشن کی دوسری جماعتیں بھی ہمارے ساتھ پٹیشن میں فریق ہوں گی۔