خبرنامہ پاکستان

ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد: (اے پی پی) اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس نو اگست کو دوپہر دو بجے اسلام آباد میں اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہو گا۔ ٹی او آرز کے معاملے پر سپیکر کی دعوت اور حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اپوزیشن ٹی او آرز کے معاملے پر سپیکر کو اپنے حتمی مؤقف سے آگاہ کرنے کے لئے پہلے باہمی مشاورت کرے گی۔ اپوزیشن ٹی او آرز کے معاملات پر اپنی حتمی پالیسی کا بھی اجلاس میں جائزہ لے گی۔