خبرنامہ پاکستان

ٹی 20 رینکنگ ٹاپ 10آل راؤنڈرز میں کوہلی کی انٹری پر سب حیران

ٹی 20 رینکنگ ٹاپ 10آل راؤنڈرز میں کوہلی کی انٹری پر سب حیران
دبئی: (ملت آن لائن) آئی سی سی نے نئی ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کیساتھ 10 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ ٹاپ 20 بلے بازوں میں اور کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ۔ شعیب ملک 25 ویں اور احمد شہزاد 27 ویں نمبر پر ہیں ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایرون فنچ دوسرے ، ایون لوئس تیسرے ، کین ولیم سن چوتھے ، گلین میکس ویل پانچویں ، ایلکس ہیلز چھٹے ، ہاشم آملا ساتویں ، جو روٹ آٹھویں اور مارٹن گپٹل نویں نمبر پر براجمان ہیں ۔باؤلرز میں پاکستانی سپنر عماد وسیم بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ 40 باؤلرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ۔ شاداب خان 44 ویں اور محمد عامر 48 ویں پوزیشن پر ہیں ۔ بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے کچھ روز قبل عماد وسیم کی حکمرانی کا خاتمہ کیا تھا ، افغانستان کے راشد خان تیسرے ، سیموئل بدری چوتھے ، عمران طاہر پانچویں ، سنیل نارائن چھٹے ، مستفیض الرحمان ساتویں ، شکیب الحسن آٹھویں اور جیمز فالکنر نویں نمبر پر موجود ہیں ، ایش سودھی 5 درجے ترقی کے ساتھ دسویں نمبرپرآ گئے ہیں ۔ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جہاں شکیب الحسن کی حکمرانی برقرار ہے ۔ گلین میکس ویل دوسرے ، نبی تیسرے ، سیموئلز چوتھے اور جے پی ڈومینی پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ پاکستان کے شعیب ملک 8 ویں اور حفیظ 12 ویں نمبر پر ہیں ۔ اس کیٹیگری کی خاص بات ویرات کوہلی کی ٹاپ 10 میں انٹری ہے جن کی 10ویں نمبر پر موجودگی حیران کن ہے ۔