خبرنامہ پاکستان

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ایک دن کے لئے موخر کردیا گیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کے درمیان باہمی رابطوں اور بعض آئینی و قانونی معاملات پر مشاورت کے پیش نظر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ایک دن کے لئے موخر کردیا گیا ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں سے رابطوں میں ہوں۔ پی ایس ایل میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے اس امر کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کے موقع پر خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے درمیان رابطوں کی نوید سنائی اور کہا کہ پارلیمانی جماتوں میں تعاون کا ماحول ہے پارلیمانی رہنماؤں میں رابطوں اور ضروری مشاورت کی وجہ سے پارلیمانی قائدین کا اجلاس بدھ کی بجائے جمعرات کو ہوگا۔ سپیکر نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس ایونٹ سے پوری قوم کا حوصلہ بڑھتا ہے پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ (ن غ/ ا ع)