خبرنامہ پاکستان

پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاک ۔پر تگال تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پا رلیمنٹ کے ما بین رابطو ں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار پرتگال کے ناظم الا مورMr. Joao Paulo Marques Sabido Costaسے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہو ں نے منگل کے روزپارلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی ۔ملا قات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیا ن سما جی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے خصوصاََ سیاحت، تعلیم،تجارت اور دیگر شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔انھوں نے دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی و اقتصادی شعبوں میں مزید تعاون کی گنجائش موجود ہے جسے دونوں ممالک کی تاجر برادری کے مابین رابطوں کو فروغ دے کر بڑھایا جا سکتا ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ جمہو ری حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت دہشتگردی کی لعنت پر قابو پا لیا گیا ہے اور سرمایہ کاردوست پا لیسیو ں کی وجہ سے سرما یہ کا روں کے اعتماد میں اضافہ ہو ا ہے اور ملکی معیشت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (CPEC) کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ(CPEC)َ پورے خطے کے لیے ایک گیم چینجر کی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، اس منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں بے پنا ہ اضافہ ہو ا ہے جن سے پرتگال کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں ۔انہو ں نے نا ظم الا مو ر کو پر تگالی کمپنیو ں کو پا کستان میں سرما یہ کا ری کے لیے قائل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے کہا۔انہو ں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغٖ دینے کے لیے عوامی ،تجارتی اور ثقافتی سطح پر وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ٍپر تگال کے نا ظم الا مور Mr. Joao Paulo Marques Sabido Costaنے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پر تگال پا کستا ن کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑ ی اہمیت دیتا ہے اور اقتصادی و سما جی شعبوں میں اضافے کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا نے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہو ں نے ڈپٹی سپیکر کی پا رلیما نی رابطوں کو فروغ دینے کی تجویز سے اتفاق کر تے ہو ئے کہا کہ پا رلیما نی وفود کے تبادلے دونو ں اقوام کو قریب لا نے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں ۔