خبرنامہ پاکستان

پارلیمنٹ خیراتی ادارہ نہیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ایوان میں غلط جواب دینے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ خیراتی ادارہ نہیں ہے،وزارتوں کا پارلیمنٹ کے حوالے سے رویہ غیرسنجیدہ ہے،آئندہ ایوان بالا میں غلط جواب دیا گیا تو برداشت نہیں کروں گا اور متعلقہ افسر کونوکری سے برخواست کرنے کی سفارش کروں گا۔بدھ کو سینیٹ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی سے متعلق سوالات کا غلط اور نامکمل جواب دینے پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ گذشتہ روز بھی وزارت داخلہ کی جانب سے نامکمل جواب دیئے گئے جبکہ آج بھی غلط معلومات پر مبنی جواب ایوان میں پیش کیا گیاجو کہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ خیراتی ادارہ نہیں ہے،وزارتوں کا پارلیمنٹ کے حوالے سے رویہ غیرسنجیدہ ہے،آئندہ ایوان بالا میں غلط جواب دیا گیا تو برداشت نہیں کروں گا اور متعلقہ افسر کونوکری سے برخواست کرنے کی سفارش کروں گا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے متعلق سوال قائمہ کمیٹی استحقاق کو بھجواتے ہوئے سفارش کی کہ متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔۔۔۔(خ م228رڈ)